مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیوں کو کھانے کی عادت بینائی کے مختلف مسائل سے بچنے کے لیے موثر ہے اور مالٹے میں وٹامن سی موجود ہے ۔ تحقیق کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں جیسے مالٹے، اسٹرابریز، آلو، سرخ اور سبز مرچیں وغیرہ کھانے سے آنکھوں کے موتیے کے مرض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین کے مطابق سادہ غذائی عادات میں تبدیلی جیسے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھانا موتیے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔موتیے کے نتیجے میں آنکھوں کے لینس دھندلے ہوجاتے ہیں اور بینائی متاثر ہوتی ہے اور یہ مرض دنیا بھر میں بہت عام ہے۔تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کا استعمال موتیے کے مرض کا خطرہ 10 برسوں میں 33 فیصد تک کم کردیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ آنکھوں کے لینس میں جو سیال ہوتا ہے اس میں وٹامن سی کی مقدار بڑھنے سے قرینے کو دھندلے پن سے تحفظ ملتا ہے۔
لندن میں ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیوں کو کھانے کی عادت بینائی کے مختلف مسائل سے بچنے کے لیے موثر ہے اور مالٹے میں وٹامن سی موجود ہے ۔
News ID 1862790
آپ کا تبصرہ